7 افراد گرفتار، اسپیشل آپریشن ٹیم مادھا پور کی کارروائی
حیدرآباد۔/2نومبر، (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور نے آن لائن کرکٹ سٹہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ ٹولی ٹی ۔ 20 ورلڈ کپ کے میاچس پر سٹہ چلارہی تھی۔ گزشتہ روز انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میاچ پر سٹہ کی خفیہ اطلاع کے بعد ایس او ٹی مادھا پور نے گچی باؤلی کے علاقہ میں دھاوا کیا۔ ٹی این جی اوز کالونی میں واقع ایک پی جی ہاسٹل میں یہ سٹہ جاری تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 7 افراد 44 سالہ مرلی سنگھ ، 36 سالہ آشیش کالیہ ساکن گوشہ محلہ،42 سالہ منوج کمار، 26 سالہ یوگیش سنگھ، 41 سالہ ارون کمار شرما، 34 سالہ مہیندر سنگھ اور 32 سالہ کمل کمار منیا ساکن جے پور کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ کاشف بلیر ساکن مہاراشٹرا ، چندرا پال ساکن حیدرآباد، اطہر ساکن حیدرآباد مفرور بتائے گئے ہیں۔ ایس او ٹی ماھاد پور زون نے اس کارروائی میں 15 لاکھ 10 ہزار نقد رقم ، 21 موبائیل لائنس کو جورنے والا کمیونیکیٹر اور دیگر 36 لاکھ 50 ہزار مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ع