٭ مہاراشٹرا میں پونے کی ایک کیمسٹری ٹیچر نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسیس کی ریکارڈنگ کیلئے اختراعی انتظام کیا ہے جس میں اس نے ہینگر، کرسی اور کپڑے کے ٹکڑوں کو استعمال کرتے ہوئے ٹرائی پاڈ بنایا ہے۔ اس عارضی سسٹم میں استعمال ہونے والا اسمارٹ فون معطل رہتا ہے۔ ٹیچر بی مومیتا نے اپنی ایک کلاس کا ویڈیو شیئر کیا ہے جسے
Linkedin
پر عارضی ٹرائی پاڈ کے ذریعہ ریکارڈ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹیچر کی ویڈیو پر ایک شخص نے تبصرہ میں کہا کہ یہ عزم اور اختراعیت کا مظاہرہ ہے۔