آن لائن گیمس کے عادی شخص کی قرض کے بوجھ سے خودکشی

   

حیدرآباد /31 جنوری ( سیاست نیوز ) آن لائن گیمپ کا عادی قرض کے بوجھ کا شکار ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ مادھاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ مہیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اشپا سوسائٹی مادھاپور میں رہتا تھا ۔ مہیش اننت پور کا متوطن تھا جو یہاں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کمرے میں رہتا تھا۔ کل اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ مہیش آن لائن گیمس کا عادی تھا اور قرض کے بوجھ کا شکار تھا ۔ پولیس مادھاپور نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع