حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) آن لائن گیم اور سیر و تفریح پر اعتراض سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی جو والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور رسوائی سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ایشور چاری جو رامنتا پور علاقہ کے ساکن رویندر چاری کا بیٹا تھا ۔ آن لائن گیم کھیلنے کا عادی بن گیا تھا اور والدین کو پریشان کر رہا تھا ۔ 24 جولائی کو گھر میں بغیر بتائے ہوئے ساتھیوں کے ہمراہ گوا گیا تھا ۔ جو 28 جولائی کو واپس آیا ۔ اس حرکت پر والدین نے شدید برہمی جتائی اور ڈانٹ ڈپٹ کی اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع