گنیش اتسو گھروں میں منانے کی اپیل، دیگلور میں امن کمیٹی کا اجلاس ، ایس پی و میونسپل صدر کا خطاب
دیگلور : کورونا وائرس اس متعدی مرض کے پھیلاؤ کے سبب پوری دنیا میں ہی احتیاط برتی جارہی ہے اور عوام الناس اور بچوں کا گھر پر ہی رہنا مناسب ہے۔جس کے سبب عوامی جلسے اور جلوس پر عوامی کرفیو کا نفاذ کیا جارہا ہے۔ جس کے لیے حکومت نے بہت سارے اقدامات کرتے ہوئے سخت قواعد لاگو کیے ہیں جس کے تحت تمام عوامی جلسے،جلوس پر تحدیدات عائد کردیے گئے ہیں۔ چنانچہ عید اور تہوار گھروں پر ہی رہ کے پر سکون طور پر ہی منانے کا حکومت نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے سبب اس سال یہ شری گنیش اتسو بھی عوام کو گھر کی حد تک ہی منانے کی اپیل ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس،ناندیڑ مسٹر وجیکمارمگر(آئی۔ پی.ایس) نے دیگلور میں امن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پولیس اسٹیشن دیگلور کی جانب سے امن کمیٹی کا انعقاد عمل میں آیا اس موقع پر مسٹر راؤ صاحب انتاپورکر( ایم۔ایل۔اے) دیگلور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیگلور یہ ایک پر امن شہر ہے اور یہاں کی عوام امن پسند ہیں یہاں پر حضرت سید شاہ ضیاء الدین رفاعی رحم? اللہ علیہ، کی درگاہ ہے اور شری ڈھونڈا مہاراج کا مٹھ سنستھان واقع ہے امن و امان کا گہوارہ ہے، جبکہ کہ کچھ سال پہلے جو بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے، اس کے مدنظر حکومت کی نظر میں حساس شہر کی فہرست میں آتا ہے بتلایا۔ چناںچہ ہر سال گنیش اتسو اور دیگر عید و تہوار سب لوگ مل جل کرکے پرامن طور پر ہی منائے جاتے ہیں۔ صدر میونسپل کونسل مسٹر موگلاجی شرشٹوار نے خطاب کے دوران حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ **ایک شہر ایک شری گنیش منڈل کی اپیل کی۔ کہا کہ مشکلات کے دور میں غریب عوام کا ساتھ دینے کے لیے میونسپلٹی نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں چنانچہ انہوں نیشری گنش منڈلیوں کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر غریب طلباء اور طالبات میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے لیے موبائل فونز دینے کی اپیل کی۔۔چنانچہ مسٹر راؤصاحب انتا پور کر ( ایم۔ایل۔ اے )نے اپنی جانب سے 20 موبائل فون دینے کا اعلان کیا۔اس امن کمیٹی اجلاس میں پنچایت سمیتی کے سابق صدرشیواجی دیشمکھ، شام پٹیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پربی۔جے۔پی۔ کے کونسلرپرشانت داسرواڑ نے اپنی جانب سے ایک اور بی۔ جے۔ پی۔ کیایک لیڈر مناسیٹھ پبیتوار نے اپنی جانب سے پانچ موبائل فون دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر مسٹر گنگادھر ایرلوڈ،تحصیلدار مسٹر ارویند بولنگے، ڈی۔ایس۔ پی مسٹر رمیش سرودے،تمام کونسلرز امن کمیٹی کے ممبرز،سینیرپولیس انسپکٹر بھگوان دھبڑگے، تمام عہدے داران اور اخباری نمائندے موجود تھے۔