یلاریڈی میں منعقدہ اجلاس سے ڈی ایس پی کا خطاب
یلاریڈی /28 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلباء و عوام کو آن لائین جرائم پرچوکس رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر شاشناک ریڈی نے مقامی ماڈل ڈگری کالج میں منعقد اجلاس سے مزید کہا کہ سائبر مجرموں سے محفوظ رہنے کو کہا ۔ طلباء کے والدین کے بینک کھاتہ کی تفصیلات اگر کوئی دریافت کرتا ہے تو کسی قسم کی کوئی تفصیلات بتانے سے منع کردئے ۔ آئے دن نامعلوم جگاہوں سے فون کالس آرہے ہیں کہ آپ فلاں انعام لگا ہے آپ کا کارڈ کی معیاد ختم ہوئی ہے ۔ طرح طرح کے لائچ بناکر معصوم عوام کے بینک سے معلومات حاصل کرنے جمع رقم اڑا لیتے ہیں ۔ انہوں نے طلباء کو ریاگنگ سے بھی مکمل دور رہنے کو کہا ۔ گاڑی کا ڈرایئونگ لائیسنس نہ رکھنے گاڑی چلانے کو جرم بتایا ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے کی صلاح دی ۔ غلط عادتوں کے عادی ہوکر زندگی برباد نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر پرنسپال پراوین کمار ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر اور کالج لکچرراس موجود تھے ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر گرلز ہائی اسکول میں سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی نے لڑکیوں کو ناگہانی صورتحال میں 100 نمبر پر فون کرنے کی صلاح دی ۔ آن لائین دھوکہ دہی سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ہمیشہ چوکنا رہنے کو کہا۔ چوکسی سے ہی ان جرائم پر جلد قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر صدر معلمہ شریمتی اپرنا شریمتی سمترا نندا معلمہ ، اے ایس آئی مسٹر راجیشور موجود تھے ۔