آن لائین جوے کی لعنت سے زندگی تباہ و برباد

   

انجینئیرنگ کا طالب علم 92 لاکھ روپیوں سے ہاتھ دھو بیٹھا
حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) موبائل فون میں آن لائن مصروفیت تباہی و بربادی کا سبب بن رہی ہے ۔ سیل فون میں گیمس کی آڑ میں جو بڑے خطرناک نتائج کا سبب بن رہا ہے اور نوجوان نسل آئے دن آن لائن جوا کی لعنت کا شکار ہوتے ہوئے نہ صرف خود اپنی زندگی کو تباہ کر رہی ہے بلکہ خاندان کی تباہی کا بھی سبب بن رہے ہیں ۔ ایک اس طرح کے واقعہ میں ایک نوجوان نے سیل فون میں کیاسینو کھیلتے ہوئے جوئے میں 92 لاکھ کی رقم ہار گیا ۔ واقع ضلع رنگاریڈی کے شاہ آباد منڈل کا ہے ۔ ستیارام پورم موضع سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ ہریش وردھن ریڈی نے ان دنوں کیاسینو میں 92 لاکھ روپئے سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ ہریش وردھن ریڈی انجینئیرنگ کا طالب علم ہے جو سرینواس ریڈی کا بیٹا ہے ۔ گذشتہ دنوں سرینواس ریڈی کی اراضی کو حکومت نے حاصل کرلیا اور معاوضہ کے طور پر ایک کروڑ 5 لاکھ روپئے ادا کئے ۔ اس رقم کو بنک میں جمع کیا گیا ۔ سرینواس ریڈی کے بنک کھاتے میں 85 لاکھ اور ان کی بیوی وجئے لکشمی کے بنک کھاتے میں 42.5 لاکھ روپئے جمع کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق ہریش وردھن ریڈی سیل فون میں کنگ کیاسینو کے نام سے موجود آن لائین جوا کی گیم کا عادی تھا ۔ اس نوجوان کو معاوضہ کی رقم کا علم ہوا اور اس نے والدین کے بنک کھاتوں کی تفصیلات حاصل کرلیا ۔ اس خاندان نے معاوضہ کی رقم سے دوسری اراضی کو خریدنے کا معاہدہ طئے کرلیا تھا اور ہریش وردھن نے اراضی کے مالک کو رقم ادا کرنے کے نام پر والد کے بنک کھاتے سے 42 لاکھ روپئے رقم کو اپنے بنک کھاتے میں منتقل کرلیا اور والدہ کے سامنے بھی یہ بات پیش کرتے ہوئے والدہ کے بنک کھاتے میں موجود 42.5 لاکھ روپئے کو رقم کو نکال کر مکان میں محفوظ رکھ دیا ۔ اس طرح انجینئیرنگ کے اس طالب علم نے مرحلہ وار طور پر آن لائن کیاسینو میں رقم گنوا بیٹھا ۔ جس کے بعد گھر میں رکھی ہوئی رقم کو بھی جوا میں لگا بیٹھا ۔ بڑی رقم ہارنے کے بعد اس نے 7 لاکھ روپئے کا قرض حاصل کیا اور قرض کی رقم کو بھی جوے میں ہار گیا ۔ ستمبر سے اس نے مرحلہ وار سطح پر 92 لاکھ روپئے جوے میں ہار گیا ۔ اس واقعہ کی شکایت سائبرآباد کرائم پولیس سے کی گئی اور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع