آن لائین دھوکہ بازوں نے ماسک کی فراہمی کے نام پر ڈاکٹر کو ٹھگ لیا

   

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن کے باوجود بھی دھوکہ باز عوام کو ٹھگنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ تازہ واقعہ میں آن لائین دھوکہ بازوں نے ماسک فراہم کرنے کے بہانے ڈاکٹر کو ٹھگ لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ N-95 ماسک کیلئے ایک ڈاکٹر نے آن لائین اشتہار شائع کیا تھا جسے دیکھ کر نامعلوم افراد نے ربط کیا اور ماسک کے سامپل بھی فون کے ذریعہ بھیجے ڈاکٹر کو اس بات کا یقین ہوگیا تھا کہ یہ لوگ ماسک فراہم کرنے والے ہیں اس کا فائدہ اٹھاکر دھوکہ بازوں نے 56 ہزار روپئے اپنے کھاتہ میں منتقل کروالئے ۔ دو دن بعد ڈاکٹر نے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فون بند ہونے پر سائبر کرائم پولیس سے شکایت کروائی ۔ سی سی ایس سائبر کرائم پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔