آن لائین دھوکہ دہی سے عوام ہوشیار رہیں

   

بھینسہ میں گھر گھر تلاشی مہم کے دوران اے ایس پی کانتی لال کا بیان

بھینسہ 26/جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ پولیس کی جانب سے صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع نرمل ایس پی سی ایچ پراوین کمار کی ہدایت اور بھینسہ اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل آئی پی ایس کی قیادت میں بھینسہ شہر کے کوربا گلی اور گجری گلی علاقہ میں کمیونٹی رابطہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس ایل سرینو کے علاوہ سب انسپکٹران جن میں نریش ، سائی کمار ، سریکانت ، پی شیوا اور دیگر پولیس نوجوانوں نے حصہ لیا اس موقع پر اے ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل آئی پی ایس نے عوام سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے اوقات میں کمیونٹی رابطہ پروگرام منعقد کرنے کا مقصد عوام کو ہراساں و پریشان کرنا ہرگز نہیں ہے بلکہ عوام میں ٹریفک نظام اور سائبر کرائم سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے اور کہا کہ عصر حاضر میں سائبر کرائم آن لائن دھوکہ دہی بہت ذیادہ ہورہی ہے اس لئے عوام کسی بھی انجان فون کالس کو او ٹی پی میسیج اور اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز نہ بتائے اور کسی بھی نامعلوم آن لائن لنک کو ہرگز کلک یا اوپن نہ کریں کیونکہ آپ کی دن تمام محنت و مزردوری کی ہوئی رقم ایک سیکنڈ میں بینک اکاؤنٹ سے غائب ہوجائے گی ۔ انھوں نے عوام کو آن لائن دھوکہ دہی سے ہوشیار رہنے زور دیا اور کہا کہ کمیونٹی رابطہ پروگرام کے دوران دستاویزات کی عدم دستیابی ، بغیر نمبر پلیٹ اور زیر التواء چالانات کی بنیاد پر 82 موٹرسائیکل ، تین آٹوز اور ایک کار کو ضبط کیا گیا ہے۔