نقد رقم ضبط، بینک کھاتے منجمد، رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی : مہیش مرلی بھگوت
حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے آن لائین سٹہ بازی میں ملوث ہونے والے ایم بی اے گریجویٹ کو اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 54 لاکھ نقد رقم برآمد کرلی ۔ پولیس کمشنر رچہ کونڈہ مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ سی ایچ کرن ہے جو اپنے دو ساتھیوں سید عقیل اور اے سریندر ریڈی کی مدد سے یہ ریاکٹ چلارہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کرن سابق میں لندن اور سری لنکا کی ہوٹلوں میں ملازمت کرچکا ہے اور آن لائن سٹہ بازی کے علاوہ کیسینوز میں بڑے پیمانے پر چلائے جانے والے جوے سے بھی واقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار سٹہ باز برطانیہ کے 3 ویب سائیٹس کی طرز پر یہ سٹہ بازی چلارہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیرونی ممالک سے ملازمت کرنے کے بعد وہ حیدرآباد پہنچا اور یہاں پر اپنے تجربہ کے ذریعہ آن لائین سٹہ بازی میں ملوث ہونے لگا ۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ کرن نے اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کیلئے سری نیدھی سافٹ بائیٹ کمپنی کے نام پر ادارہ قائم کیا اور بنگلور سے یہ کاروبار چلانے لگا ۔ خواہشمند سٹہ بازوں سے وہ آن لائین رقومات حاصل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سٹے بازی کا کاروبار چلارہا تھا اور اس آن لائین سٹہ بازی میں کئی افراد ملوث ہورہے تھے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم نے مذکورہ سٹہ باز کے قبضے سے 54 لاکھ نقد رقم اور 51 لاکھ روپئے جو بینک کھاتوں میں موجود ہے کو منجمد کردیا ۔ ب