وزیر سینماٹوگرافی سرینواس یادو کا بیان
حیدرآباد۔21۔ ستمبر (سیاست نیوز) وزیر سینماٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ آن لائین سینما ٹکٹ کے طریقہ کار کو حکومت بہت جلد منسوخ کردے گی۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں سرینواس یادو نے فلم انڈسٹری سے متعلق بعض امور پر حکومت کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر ٹکٹوں کی فروخت کیلئے حکومت منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 تا 20 لائین یا 9 تا 10 لائینس سٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹکٹوں کی فروخت کی صورت میں فلم پروڈیوسرس اور ڈسٹری بیوٹرس کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریس کورس کے ٹیکس کے لئے خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔ سابق میں لاکھوں روپئے ادا کئے جاتے تھے لیکن یہ بڑھ کر کروڑوں ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی ایسے قابل اداکار ابھرچکے ہیں ، جن کا بیک گراؤنڈ فلم انڈسٹری سے نہیں ہیں۔