آن لائین قرض کا حصول جان لیوا

   

Ferty9 Clinic


کمپنیوں کے مسلسل فونس کالس نے قرض دہندگان کی نیند حرام کردی
حیدرآباد۔ آن لائن قرض کے حصول اور آسان طریقہ سے قرض حاصل کرنے کے طریقۂ کار نے کئی آسانیاں پیدا کی ہیں لیکن اب یہی آسانیاں جان لیو ثابت ہونے لگی ہیں۔آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعہ فراہم کئے جانے والے قرض کی وصولی کے سلسلہ میں کمپنیوں کی جانب سے مسلسل فون کالس کے سبب قرض نا دہندگان ذہنی تناؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ گذشتہ ماہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں آن لائن قرض حاصل کرنے والی ایک خاتون کی خودکشی کے بعد گذشتہ یوم سدی پیٹ میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں ایک سرکاری ملازم نے آن لائن حاصل کئے گئے قرض کی عدم ادائیگی اور کمپنی کی جانب سے واٹس اپ گروپس میں ان کی تصویر گشت کرنے اور انہیں قرض نادہندہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے بدنام کرنے کی کوشش پر دلبرداشتہ ہوتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ آن لائن چلائے جانے والے ان ایپلیکیشن کے ذریعہ قرض حاصل کرنے والوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہاہے اور ان کی جانب سے واضح جواب نہ دیئے جانے پر قرض حاصل کرنے والے کی فون بک تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ان کے پاس موجود نمبرات پر رابطہ قائم کرتے ہوئے قرض وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ قرض نادہندہ کو نہ صرف بدنام کرنے والا عمل ہے بلکہ گلی کوچوں کے سود خوروں سے زیادہ تکلیف دہ عمل ثابت ہونے لگا ہے ۔