آن لائین چائنیز گیمس ریاکٹ کی این آئی سے تحقیقات

   

حیدرآباد۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس کی جانب سے گذشتہ ماہ آن لائن چائنیز گیمس کے ریاکٹ کو بے نقاب کئے جانے کے بعد اب اس سلسلہ میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آن لائن چائنیز گیمس کے سلسلہ میں 4 افراد بشمول چینی باشندہ کو سی سی ایس پولیس نے گرفتارکرکے 2 ہزار کروڑ سے زائد رقومات کی منتقلی کا پتہ لگایا۔ اس سلسلہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی تفصیلات حاصل کرنا شروع کردیا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ معاملہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا۔