آوارہ کتوں سے بچنے کی کوشش پر گرنے والی خاتون کی موت

   

حیدرآباد ۔ 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) آوارہ کتوں کے حملہ سے بچنے کی کوشش ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ چیتنہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ خاتون سمیا لکشمی فوت ہوگئی جو اندرانگر علاقہ کی ساکن سومیا کی بیوی تھی جو گذشتہ روز ترکاری خریدنے کیلئے بازار گئی تھی اورواپس ہورہی تھی کہ سڑک پر آوارہ کتوں کو دیکھ کر خاتون خوف کا شکار ہوگئی اور ان کے حملہ سے بچنے کی کوشش میں خاتون سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔