حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : نلگنڈہ ضلع کے مری گوڈا منڈل میں ناماپورم علاقہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک ہرن کا بچہ ہلاک ہوگیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے زرعی کھیت میں پڑی ہوئی نعش کو دیکھ کر فوراً محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مقام کا معائنہ کیا ۔ انہیں مقامی عوام نے بتایا کہ آوارہ کتوں کی کثرت اکثر یہاں کے علاقوں میں دیکھی جاچکی ہے ۔ جنگلات کے افسر نے ویٹرنری ڈاکٹر کے ساتھ پہنچ کر ہرن کے بچے کا پوسٹ مارٹم کیا اور اسے دفنا دیا گیا ۔۔ ش