کاماریڈی :25 / ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاما ریڈی وارڈ نمبر 31,45,46،47 وارڈوں میں آوارہ کتوں نے راہ چلنے والے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے بری طرح زخمی کر دیا جس کی وجہ سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ان وارڈوں میں آوارہ کتوں نے راہ چلنے والی راجمنی کلاوتی ستیوا کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر حملہ کر دیا اور انہیں بری طرح زخمی کر دیا دیگر افراد کو بھی معمولی طور پر زخمی کر دیا تھا جس پر انہیں سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا مرہم پٹی کے بعد ستیوا کی حالت تشویش ناک ہونے پر حیدرآباد منتقل کیا گیا ستیوا کی آنکھ پر حملہ کرنے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو گئی گزشتہ چند دنوں سے کا ما ریڈی میں آوارہ کتو ںکی بہتات میں دن بدن اضافہ ہوتے جا رہا ہے لیکن میونسپل عہدیداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو ہر روز کسی نہ کسی مقام پر آوارہ کتے نشانہ بنا رہے ہیں عوام کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ آوارہ کتوں کی بہتات کو روکنے کے لیے اور اس کے خاتمے کے لیے جنگی خطوط پر اقدامات کو ناگزیر سمجھا جا رہا ہے اس واقعے کے بعد متعلقہ کونسلر لکشمنا، میونسپل عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے ان کتوں کو پکڑ لیا اور شہر سے باہر چھوڑ دیا لیکن اس سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے کتوں کی بہتات کو روکنے کے لیے بلدیہ کی جانب سے کاروائی کرنا نا گزیر سمجھا جا رہا ہے۔
بائی پاس روڈ کی تعمیر سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
کورٹلہ /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے بنڈہ لنگاپور گاؤں سے جگتیال کو جانے والی بائی پاس روڈ میں کسان قیمتی اراضی سے محروم ہو رہے ہیں ۔ حکومت سے اراضیات کی مارکٹ کی قیمت سے زیادہ ایکس گریشیا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس آئی پارٹی سے مل کر میڈپلی بنڈہ لگاپور ویلولہ کے کسان ڈسٹرکٹ کلکٹر جگیتال کو میمورنڈم پیش کیا ۔