آوارہ کتوں کے حملہ میں ہرن ہلاک

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں آوارہ کتوں کے حملہ میں ہرن ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب پالماکول میں کل کھیتوں میں ایک ہرن جو سری سیلم کے جنگل سے بھٹکتے ہوئے یہاں پہنچا جہاں آوارہ کتوں نے ہرن کا تقریبا ایک کیلو میٹر تک تعاقب کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ مقامی افراد کے چیخ و پکار کو سن کر کتے بھاگ گئے اور مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جس پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار مقام پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ ہرن کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ پالماکول میں آوارہ کتوں نے گذشتہ میں بھی کئی افراد کو زخمی کردیا جس کی وجہ سے عوام میں خوف پایا جارہا ہے ۔۔