آوارہ گائے آئی آئی ٹی ممبئی کی کلاس روم میں داخل

,

   

ممبئی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی بمبئی کے ایک کلاس روم میں آوارہ گائے داخل ہونے کے بعد ویڈیو وائرل ہوا ہے ۔ یہ گائے کلاس روم میں لکچر کے دوران داخل ہوئی اور بینچوں سے ہوتے ہوئے آرام سے پھر رہی تھی ۔ اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے ۔ ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں نے لکھا کہ آخر یہ JEE ٹسٹ کے بغیر اندر داخل کیسے ہوئی ۔ ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ طلباء گائے کے احترام میں کھڑے ہوگئے ہیں ۔