بھوپال ، 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پرتاپ سارنگی نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز ایسی یکساں پالیسی متعارف کرانے پر غور کررہا ہے جس کے ذریعے سارے ملک میں آوارہ گایوں کی حفاظت کی جاسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’گاؤ ماتا‘‘ نہ مسلم ہے اور نہ ہندو۔ اس سے ہر طبقہ استفادہ کرتا ہے، اس لئے اس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔