آوٹر رنگ روڈ ٹنڈر معاملہ میں ریونت ریڈی کی ہائی کورٹ میں درخواست

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/26 جولائی، ( سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے آوٹر رنگ روڈ ٹنڈر معاملہ میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹنڈر معاملہ کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی نے ان کی جانب سے داخل کردہ آر ٹی اے درخواست پر ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں کی جانب سے کوئی جواب نہ دیئے جانے کی شکایت کی اور تفصیلات سے عدالت کو واقف کرایا۔ ریونت ریڈی نے اپنی درخواست میں ایچ ایم ڈی اے اور حیدرآباد گروتھ کاریڈار کمپنی کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے محکمہ جات آر ٹی آئی کے تحت داخل کی گئی درخواستوں پر تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ریونت ریڈی کی درخواست پر ہائی کورٹ میں باقاعدہ سماعت باقی ہے۔