چار افراد جائے واردات پر ہلاک، دو گاڑیوں میں خطرناک تصادم
حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) آدی بٹلہ میں خوفناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ آوٹررنگ روڈ آدی بٹلہ حدود میں پیش آیا ۔ کار میں 5 افراد سوار تھے ۔ چار برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ زخمی کا مقامی ہاسپٹل میں علاج جاری ہے ۔ حادثہ دو گاڑیوں میں بھیانک تصادم کے سبب پیش آیا ۔ حادثہ کا شکار کار جس کی رفتار بے قابو تھی ۔ ایک لاری کو پیچھے سے ٹکر دے دی ۔ مہلوکین کی شناخت کرلی گئی ۔ پولیس نے مقام واردات پہونچکر نعشوں کو کار سے نکالا کار مکمل تباہ ہوگئی اور حادثہ کی شدت سے کار کے پرزے ایک دوسرے سے چپک گئے ۔ آدی بٹلہ حادثہ میں 29 سالہ چندولعل مالوث 50 سالہ گگلوٹ جناردھن 40 سالہ کے بالا راجو 40 سالہ بھاسکر راؤ کو شنآحت کرلی گئی ہے جو برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق متوفی افراد معین آباد کے ریسارٹ میں کام کرتے تھے ۔ جن کا مختلف مقامات سے تعلق ہے ۔ع