آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ سب انسپکٹر پولیس شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقہ میں آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر پولیس شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی شریف کے علاقہ تکو گوڑہ اوٹر رنگ روڈپر واقعہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں سب انسپکٹر نریش شدید زخمی ہوگیا جو آج صبح اپنے افراد خاندان کے ہمراہ آبائی مقام کوداڑ جارہا تھا۔ گاڑی میں سب انسپکٹر کی بیوی بھی موجود تھی ۔ گاڑی جیسے ہی تکو گوڑہ پہنچی حادثہ پیش آیا جہاں پہلے ایک ٹریکٹر سڑک کے درمیان پر روکا گیا تھا۔ نریش اس سے قبل کہ گاڑی کو قابو میں کرتے حادثہ ہوگیا۔ اس حادثہ میں شدید زخمی نریش کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ نریش کونڈا پور ٹی ایس پی ایس بٹالین سے وابستہ ہے جو سابق میں جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے چکا ہے۔