آٹوز کا سرقہ کرنے والے دو سارقینگرفتار نظام آباد پولیس کمشنر ناگاراجو کا انکشاف

   


نظام آباد۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر ناگاراجو نے بتایا کہ سرقہ کی واردات میں ملوث دو سارقین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماکلور پولیس اسٹیشن اور ورنگل ، جگتیال ، کریم نگر پولیس اسٹیشن میں کیسس درج ہے انہوں نے بتایا کہ مانک بھنڈار چوراستہ پر سب انسپکٹر یادگیری گوڑ اپنے عملہ کے ساتھ صبح گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ 3 افراد مشتبہ نظر آنے پر تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر سید رفیق متوطن کڑیم نرمل ضلع ، شیخ صابر متوطن جنارام منچریال ضلع کی حیثیت سے شناخت کی گئی اور ایک شخص جو فرار ہوگیا تھا محمد صدم خانہ پور نظام آباد ضلع کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ پولیس کمشنر ناگاراجو نے بتایا کہ دونوں میں سے سید رفیق نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے کیس میں 7 سال کی سزاء ہوئی تھی اور چھ سال کی سزاء کاٹنے کے بعد اسے بہتر چال چلن ہونے پر چھوڑ دیا گیا تھا جیل سے رہا ہونے کے بعد رفیق کا جو قیدی نمبر تھا 7586 یہ نمبر اپنے آٹو پر لکھ کر دونوں ساتھیوں کے ساتھ آٹوئوں کا سرقہ کرتے ہوئے اسے فروخت کرتے ہوئے فروختگی کے بعد حاصل ہونے والی رقم مساوی تقسیم کرتے ہوئے 5 سالوں سے کاروبار کررہے تھے اور انہوں نے 13 آٹوز کا سرقہ کرتے ہوئے 21لاکھ روپئے کی آمدنی حاصل کی تھی پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ اے سی پی وینکٹیشورلو کی نگرانی میں رمیش سی سی ایس اے سی پی ، راج شیکھر انسپکٹر اور سب انسپکٹر یادگیری گوڑ ، رورل سرکل انسپکٹر سری ہری نے اس کیس میں اہم رو ل ادا کرتے ہوئے سارقین کو گرفتار کیا ۔