یلاریڈی ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آٹو اور بائیک میں ٹکر ہونے سے دو افراد زخمی ہونے کا واقعہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے موضع تانڈور ‘ ماسن پلی کے درمیان پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماسن پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والا سائیلو اپنی بائیک پرتانڈور سے اپنے گاؤں کو آ رہا تھا ۔ اس موضع سے تعلق رکھنے والا بابو کے ساتھ کچھ خاتون زرعی مزدور زراعت کے کام سے وینکم پلی کو آٹو میں جارہے تھے کہ ایک موڑ پر یہ دونوں شدید زخمی ہوئے اور آٹو میں سوار بابو کو بھی جزوی زخم لگے ۔ مقامی لوگوں نے انہیں علاج کے لئے دواخانہ منتقل کیا ۔