حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرلیا جو آٹو رکشا کے سرقہ کے وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 20 سالہ شیخ اویس ساکن شاہین نگر بالاپور اپنے ساتھی شیخ سلیم کے ہمراہ علاقہ عنبرپیٹ اور سیف آباد میں دو آٹو رکشھا کے سرقہ کئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ مسروقہ آٹوز کے رجسٹریشن نمبر پلیٹ تبدیل کرتے ہوئے اسے روزآنہ 400 روپئے کرایہ پر دیا کرتے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار سارق شیخ اویس بالاپور میں پیش آئے قتل کے معاملہ میں بھی ملوث ہے جس کے سبب اس کی چارج شیٹ کھولی گئی تھی ۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار سارق کے قبضہ سے دو مسروقہ آٹو جس کی مالیت چار لاکھ ضبط کرلی۔