حیدرآباد ۔ 24 ؍ نومبر ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقے چنتل میں پیش آئے ایک واقعہ میں مسافرین سے بھری بس نے ڈیوائیڈرپر نصب کردہ برقی کھمبے سے ٹکرائی ۔ جیڈی مٹلہ بس ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس ڈرائیور نے سڑک پر پارک کئے ہوئے آٹو کو بچانے کی کوشش میں بس ڈرائیور نے ڈیوائیڈراور برقی کھمبا کوٹکر دے دی ۔حادثہ کے وقت بس میں 50 مسافرین سوار تھے ۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں ٹریفک کے بہاو میں خلل پیدا ہوگیا۔
