آٹو رکشا کے خلاف آصف نگر پولیس کی خصوصی مہم

   

حیدرآباد۔/21 جنوری، ( سیاست نیوز) آصف نگر پولیس کی جانب سے آٹو رکشا کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا۔ آصف نگر ٹریفک پولیس کی جانب سے اسپیشل ذرائع کے دوران 20 آٹوز کے خلاف کارروائی انجام دی گئی۔ آٹو رکشاؤں کی پچھلی کھڑکی کو ڈھانک کر رکھنے والے آٹو رکشاؤںکے خلاف کارروائی کی گئی اور پولیس کی جانب سے خصوصی مہم جاری رہے گی۔