آٹو صنعت نہایت ہی نازک دور میں: راہول بجاج

   

٭ بجاج آٹو کے صدرنشین راہول بجاج نے اندرون ملک گاڑیوں کی طلب میں کمی اور خانگی سرمایہ کاری کی قلت کے سلسلے میں حکومت کو نشانہ بنایا۔ وہ بجاج آٹو کمپنی کے سالانہ اجلاس کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گاڑیوں کی کوئی مانگ نہیں ہے، کوئی خانگی سرمایہ کاری بھی نہیں ہے تو پیداوار اور فروغ کس طرح ہوگا؟ کیا یہ چیزیں آسمان سے ٹپکیں گی؟ 81 سالہ صنعت کار نے مزید کہا کہ ’’آٹو صنعت بہت ہی نازک دور سے گذر رہی ہے‘‘۔