آٹو مسافروں کے جیب کتروں کی ٹولی بے نقاب

   

پانچ افراد گرفتار، انسپکٹر ٹاسک فورس رگھویندرا کا بیان
حیدرآباد۔/19اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آٹو مسافرین کے جیب کترنے والی ایک بدنام زمانہ ٹولی کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا۔ انسپکٹر پولیس ساؤتھ زون ٹاسک فورس مسٹر رگھویندر کے مطابق 5 افراد33 سالہ زبیر بن سلمان ساکن بنڈلہ گوڑہ، 31 سالہ محمد نواز ساکن شاہین نگر، 26 سالہ اعجاز عرف کنڈا اجو ساکن جمال کالونی، 30 سالہ نصیر ساکن شکر گنج جو کالا پتھر پولیس اسٹیشن سے وابستہ مبینہ روڈی شیٹر بتایا گیا ہے، 33 سالہ احسان پرویز عرف گلو ساکن عیدی بازار کو گرفتار کرلیا۔ یہ ٹولی مسافر بردار آٹو رکشاؤں میں سفر کرنے والے شہریوں کے جیب کترتی تھی۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ان کے قبضہ سے 9سیل فون، ایک آٹو، 10ہزار روپئے نقد رقم کل مالیتی ساڑھے تین لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ یہ ٹولی 9 مقدمات میں ملوث ہے جس نے بیگم بازار ، چارمینار، بیگم پیٹ، سیف آباد، کالا پتھر، نارسنگی اور پٹن چیرو میں وارداتیں انجام دی ہیں۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار افراد کو بیگم بازار پولیس کے حوالے کردیا۔