حیدرآباد 13 جنوری (سیاست نیوز) آٹو میں سفر کرنے والے افراد کو لوٹ لینے والی 4 رکنی رہزنوں کی ٹولی کو ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 19 مسروقہ موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے پریس کانفرنس میں کہاکہ ٹولی کا سرغنہ رین بازار کا ساکن محمد ابراہیم حسین ہے جس کے خلاف سابق میں 10 سے زاید مقدمات درج ہیں اور پی ڈی ایکٹ بھی نافذ کیا گیا تھا۔ ابراہیم نے دو ساتھیوں محمد شریف اور سید غیاث ہاشمی کی مدد سے آٹو مسافرین کو نشانہ بناتا تھا۔ ٹولی آٹو مسافرین کے موبائیل فونس اور دیگر اشیاء لوٹ لیا کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل اور دیگر اشیاء ضبط کرلئے۔