حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مہدی پٹنم کے علاقہ گڈی ملکاپور میں ایک شخص کی آٹو میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ ٹپہ چبوترہ پولیس کے مطابق 39 سالہ محمد ابراہیم جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ٹی جنکشن ٹپہ چبوترا علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص گڈی ملکاپور علاقہ میں اس کے آٹو میں موجود تھا اور آٹو میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ابراہیم کی صحت گذشتہ چند روز سے ناساز تھی اور ہوسکتا ہے کہ اس وجہ سے ان کی موت ہوئی ہوگی ۔ پولیس ٹپہ چبوترہ مصروف تحقیقات ہے ۔