آٹو ٹرالی کی زد میں آکر کمسن لڑکا فوت

   

حیدرآباد۔/24 اگسٹ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک کمسن لڑکا آٹو ٹرالی کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ فلک نما پولیس کے مطابق 3 سالہ ارحم جو فلک نما علاقہ کے ساکن سہیل کا بیٹا تھا یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ ایک آٹو ٹرالی ڈرائیور کی مبینہ لاپرواہی کے سبب آٹو ٹرالی ٹاٹا ایس کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس فلک نما نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع