آٹو‘ ٹیکسی اولا ڈرائیورس کیلئے 5 لاکھ انشورنس :جی او جاری

   

حیدرآباد۔/30 ڈسمبر، ( سیاست نیوز)ریاست میں کانگریس حکومت نے اولا۔ اوبیر اور گیگا ڈرائیورس کیلئے خوشخبری سنائی ہے۔ پانچ لاکھ روپئے کا انشورنس فراہم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے 23 ڈسمبر کو نمائش میدان نامپلی میں غیر منظم شعبہ کے آٹو، ٹیکسی، کیاب اولا ۔ اوبر ڈرائیورس اور فوڈ ڈیلیوری بوائز کے نمائندوں کا ایک اجلاس طلب کیا تھا ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کے بعد ان تمام کو 5 لاکھ روپئے ایکسیڈنٹ انشورنس (حادثاتی بیمہ ) دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انہیں راجیو آروگیہ شری اسکیم کے تحت 10 لاکھ روپئے تک مفت طبی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ چیف منسٹر نے ان سے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ راجستھان میں متعارف کردیئے گئے قانون کا مطالعہ کرنے کے بعد نئی قانون سازی کیلئے آئندہ بجٹ سیشن میں بل پیش کیا جائے گا۔ حکومت نے 5 لاکھ روپئے انشورنس سے متعلق جی او بھی جاری کردیا ہے۔ 2