آٹو پارٹس سربراہ کرنے والی باش انڈیا 2000 ملازمین کو نکال دے گی

   

٭ جرمنی کی رابرٹ باش کے ہندوستانی یونٹ نے بتایا کہ آئندہ چار برسوں میں 2000 ملازمتوں کو کم کیا جائے گا ۔ رابرٹ باش آٹو پارٹس سپلائی کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ باش انڈیا کے مینجمنٹ ڈائرکٹر سمیترا بھٹاچاریہ نے بتایا کہ 3700 وائیٹ کالر جابس اور 6300 بلیو کالر جابس کے منجملہ 10 فیصد اور 26 فیصد ملازمتوں کو کم کیا جائے گا۔آئندہ دو تا تین سال میں آٹو سیلس میں بحالی کی کمپنی کی جانب سے توقع کی جارہی ہے۔