کوہیر۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل پولیس اسٹیشن کے حدود میں قومی شاہراہ نمبر 65 پر موضع دگوال کے قریب ایک پاسنجر آٹو پلٹ جانے سے 6افراد زخمی ہوگئے۔ کوہیر سب انسپکٹر پولیس مسٹر بی رامو کی اطلاع کے بموجب کوہیر سے ایک پاسنجر آٹو ظہیرآباد جارہا تھا کہ اچانک موضع دگوال کے قریب آٹو کا اگلہ ٹائر پھٹ جانے سے پلٹ گیا جس کی وجہ سے آٹو میں سفر کرنے والے ڈرائیور سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ آٹو ڈرائیور راجو ، ویرشم گوڑ، محمد بشیر الدین آر ٹی سی ملازم شامل ہیں جن کو علاج کے لئے ظہیرآباد گورنمنٹ ہاسپٹل روانہ کردیا گیا۔