حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کے خلاف آٹو ڈرائیورس نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں میں بھیک مانگا ہے ۔ انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی نے 6 گیارنٹی کا وعدہ کیا تھا جس میں خواتین کو آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت بھی شامل تھی ۔ اقتدار حاصل ہوتے ہی اندرون 48 گھنٹے کانگریس حکومت نے وعدے کو پورا کردیا ۔ 9 دسمبر سے ریاست میں خواتین آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کررہے ہیں ۔ روزگار سے محروم ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے آٹو ڈرائیورس احتجاج کررہے ہیں ۔ میڑچل میں آٹو ڈرائیورس نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے آر ٹی سی بسوں میں بھیک مانگا ہے ۔ آٹو ڈرائیورس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ان کے مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ حکومت کی نئی اسکیم سے آٹو ڈرائیورس اپنی آمدنی سے محروم ہوگئے ۔ ان کا گھر چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ حکومت آٹو ڈرائیورس کے لیے بھی راحت فراہم کرنے کے اقدامات کریں ۔ بصورت دیگر آٹو ڈرائیورس اپنے احتجاج میں شدت پیدا کردیں گے ۔۔ 2