آٹو ڈرائیورس کی جمعرات سے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال

   

حیدرآباد۔ 13 جنوری (این ایس ایس) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے مبینہ پولیس جانبداری اور دوہرے معیارات کے خلاف دونوں شہروں میں 17 جنوری سے غیرمعینہ مدت کیلئے آٹو بند منانے کا اعلان کیا ہے۔ جے اے سی نے پولیس کی طرف سے شروع کردہ ’مائی آٹو از سیف‘ (میرا آٹو محفوظ ہے) پراجیکٹ کا بائیکاٹ کرنے تمام آٹو ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کو غیرمعینہ آٹو بند کی نوٹس دے دی گئی ہے۔ جے اے سی کے کنوینر محمد امان اللہ خاں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آٹو ڈرائیورس اور اولا و اوبر ڈرائیورس سے نمٹنے کے معاملے میں پولیس جانبداری اور دوہرے سے معیارات اختیار کررہی ہے۔ سٹی کمشنر پولیس نے کہا ہے کہ میٹر چارجس پر آٹو ڈرائیور کو چارج نہیں کرنا چاہئے۔