حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہندوستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں کئی مذاہب اور طبقات کے لوگ بستے ہیں اور سینکڑوں بولیاں بولی جاتی ہیں ۔ دنیا کے اہم دستوروں میں ہندوستان کے دستور کی اس لیے واہ واہ ہوتی ہے کہ لاکھ اختلافات کے باوجود یہاں ایک چائے فروش ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے ۔ ایک مزدور گاوں کا سرپنچ بن سکتا ہے اور ایک آٹو ڈرائیور کسی شہر کا مئیر بن سکتا ہے ۔ یہ تصویر تاملناڈو کی ہے ۔ 20 سال تک سڑکوں پر آٹو چلانے والے آٹو ڈرائیور اچانک مئیر بن گیا حال ہی میں تاملناڈو میں مقامی اداروں کے انتخابات کا عمل مکمل ہوا ہے ۔ ضلع تنجاپور کے کمبھاکونم کارپوریشن کے لیے پہلے مئیر کے طور پر ایک آٹو ڈرائیور کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ کانگریس کے ٹکٹ پر کارپوریٹر بننے والے شروانن کانگریس اور ڈی ایم کے پارٹی اتحاد کی وجہ سے مئیر کی نشست پر قبضہ کرلیا ۔ واضح رہے کہ تاملناڈو میں کانگریس اور حکمران ڈی ایم کے درمیان سیاسی اتحاد ہے ۔ کمبھاکونم کارپوریشن میں دونوں جماعتوں کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی ہے ۔ شروانن مئیر بننے کے باوجود خود کو آٹو ڈرائیور کہتے ہوئے اپنی خدمات سے عوام کا دل جیت لیا ہے ۔۔ ن