کولہاپور : مہاراشٹرا کے کولہاپور سے منظر عام پر آنے والی ایک خوفناک ویڈیو میں آٹو رکشہ ڈرائیور اور خاتون مسافر کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک آٹورکشہ ایک خاتون کو تقریباً 200 میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا،جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کے شوہر اور ڈرائیور کے درمیان کرایہ کو لیکر جھگڑا ہوا۔ پھر اچانک ڈرائیور نے آٹو چلا دیا۔اس دوران خاتون کی ساڑی آٹو کے پچھلے بمپر میں پھنس گئی جس کی وجہ سے خاتون نیچے گر گئی اور آٹو کے ساتھ کافی دور تک سڑک پر گھسیٹتی چلی گئی۔واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیابتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ 6 جولائی کو پیش آیا، جیسا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تاریخ دکھائی دیتی ہے۔