کریم نگر ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انتہائی تیز رفتاری سے آٹو چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والا آٹو ڈرائیور کو دو سال کی سزا دیتے ہوئے کریم نگر اکسائز کورٹ انچارج جج راجو نے فیصلہ دے دیا۔ ماتا کنڈور منڈل سرینواس نگر کے متوطن شوا راتری پدی راجیا عمر 38 کو 2014 ستمبر کی 23 کو رات 3 بجے سیکل پر ماتا کنڈور سے اپنے گاؤں آرہا تھا ۔ جنگا پلی کے متوطن رمیش 26 اپنے آٹو کو بد احتیاطی کے ساتھ انتہائی تیزی سے بھگاتے ہوئے سامنے سے آرہے راجیا کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے سیکل سوار کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہوگیا ۔ ماتا کنڈور پولیس اسٹیشن میں شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کی گئی۔ بعد تحقیقات عدالت میں دو سال سزا کے ساتھ 1300 جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔