آٹو کا سرقہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

   

شمس آباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد پولیس نے آٹو کا سرقہ کرنے والی تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برہما یادو ساکن اپل جو ریاپیڈو آٹو چلا رہا تھا 12 مارچ کو ریاپیڈو کے ذریعہ اپل تا رائنا گوڑہ شمس آباد منڈل کی بکنگ آئی ۔ جس میں تین افراد سوار ہوگئے ۔ جیسے ہی آٹو رائنا گوڑہ کے قریب پہنچا ایک مسافر نے ضرورت سے فارغ کا بہانہ بناکر آٹو کو روکا اور ڈرائیور کو تینوں مسافروں نے زد و کوب کر کے آٹو لے کر فرار ہوگئے ۔ برہما یادو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ہفتہ کو محمد رشید ساکن بندلہ گوڑہ ، شیخ حسن الدین ، شاہین نگر اور محمد عارف ساکن شاہین نگر کو گرفتار کرتے ہوئے آٹو کو ضبط کرلیا اور تینوں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔ ش