کم عمر طلبہ کی اسکول روانگی کا منظر سوشیل میڈیا پر وائرل
بچکنڈہ /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوکل منڈل کے ایک پراوئیٹ اسکول کے طلبہ آٹو کے اوپر کے حصہ میں بیٹھ کر روانہ ہو رہے تھے ۔ یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب آٹو میں معصوم طلبہ کسی چیز کا سہارا لئے بغیر اسکول کو روانہ ہونا کتنی افسوس کی بات ہے اور والدین کیلئے لمحہ فکر ہے کہ اپنے معصوم بچوں کی زندگی خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ آئے دن روزآنہ سفر کے دوران حادثات کے واقعہ پیش آرہا ہے ۔ یہ تو چھوٹے کم عمر طالب علم جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر آٹو کے ٹاپ پر بغیر سہارا لئے اسکول کا سفر کر رہے ہیں۔ ان کا ذمہ دار کون ہے ۔ سرپرست والدین ہیں؟ یا اسکول کے ذمہ دار ہے یاآٹو ڈرائیور ذمہ دار ہے ۔ اسکول سے زیادہ اپنی زندگی قیمتی ہے۔ اگر اسکول کا وقت ہوگیا تو دوسری سواری پر سفر کرسکتے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ عہدیداران اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکول پرنسپال اور والدین کو ہدایت جاری کریں۔ آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونا چاہئے ۔ پولیس کو چاہئے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کریں ورنہ اسکولوں کی نیک نامی متاثر ہوسکتی ہے ۔ والدین کو بھی اپنے بچوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔