آٹو ۔ بائیک کی ٹکر ‘ دو افراد زخمی

   

یلا ریڈی ۔ 19 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسافرین کو لی جا رہے آٹو کو بائیک نے ٹکر دینے پر دو افراد زخمی ہونے کا واقعہ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور گیٹ پر پیش آیا ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے بلارم علاقہ سے تعلق رکھنے والا محمد غوث اپنے افراد خاندان کے ساتھ مل کر آٹوسے میدک جا رہا تھا کہ تانڈور گیٹ کے پاس پیچھے سے آ رہی بائیک گاڑی نے آ کر ٹکر دے دی جس پر بائیک سوار راجو ‘ لکشمیا زخمی ہوگئے ۔ آٹو ڈرائیور کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔