گوہاٹی: آسام کے گولپارہ ضلع میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر اسکول کے احاطے میں خودکشی کرلی، پولیس نے جمعرات کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھلوکدوبی علاقے میں مہاتما گاندھی سینئر سیکنڈری اسکول میں پیش آیا۔ نعش ا سکول کے اندر سے لٹکی ہوئی دستیاب ہوئی ہے۔ گولپارہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش ریڈی نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا ہمیں صبح اس واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ یہ ایک رہائشی اسکول ہے جوگولپارہ پولس اسٹیشن کے ساتھ واقع ہے اور خودکشی کرنے والا طالب علم دوسرے ضلع سے یہاں آیا تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، متوفی کل (چہارشنبہ کو) ہی اسکول آیا تھا اور وہ اس اسکول میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں تھا۔ تاہم والدین نے طالب علم کو یہاں داخلہ لینے کے لیے راضی کیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔