آٹھ نکسلیوں کی خودسپردگی

   

نارائن پور، 20 اگست (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ رابنسن گڑیا کے سامنے بدھ کو آٹھ نکسلیوں نے خودسپردگی کی۔ تمام نکسلی برسوں سے ماؤنواز تنظیم میں کام کر رہے تھے ۔خودسپردگی کرنے والوں میں شامل نکسلی سکھلال زخمی نکسلیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتا تھا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی خواہش کے مطابق چھتیس گڑھ پولیس مقامی نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ پولس کی اس طرح کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ایک بڑے کیڈر کے انعامی نکسلیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔خودسپردگی کرنے والوں کو دی جانے والی ترغیبی رقم آج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر میں تقسیم کی گئی۔یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کئی بار یہ بیان دیا ہے کہ 2026تک ملک کو نکسلائٹس سے پاک کردیا جائے گا ۔