حیدرآباد ۔ /2 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے ڈی جی پی مہندر ریڈی نے کہا ہے کہ نئے سال کو حقیقی معنوں میں نیا بنایا جائے اور ہر بچے کو زندگی کی صحیح راہ فراہم کی جائے ۔ انہوںنے بچوں کو مختلف صعنتوں اور یونٹس میں کام سے بچانے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن اسمائل کے چوتھے مرحلہ کے سلسلے میں ٹویٹ کیا ہے ۔ یہ آپریشن یکم جنوری سے شروع ہوا اور /31 جنوری تک جاری رہے گا ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ معصوم بچوں کے خوبصورت چہرے پر مسکراہٹ لانے سے بہتر کچھ بھی نہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ میں کھیلتے ہوئے بچوں کی تصویر بھی پوسٹ کی ۔