نئی دہلی ۔ 20 اگست (ایجنسیز) آپریشن سندور محض ایک ملٹری آپریشن نہیں ہوا بلکہ اپنی سرزمین پر قیمتی جانوں کے اطلاف کا بدلہ لینے اور امن کے تحفظ کا وعدہ بھی رہا، نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ایک باب میں یہ بات کہی گئی جو تیسری سے 12 ویں جماعتوں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس باب میں سبق پڑھایا جارہا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ میں اپنے کسی بھی رول کی تردید کی ہے لیکن یہ حملہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی قیادت کے راست احکام پر کیا گیا ۔اس لئے 7 مئی 2025 کو ہندوستان نے پاکستان اور پاک مقبوضہ جموں و کشمیر میں قائم دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور فضائی حملے کئے۔ انڈین آرمی اور ہندوستانی فضائیہ نے کامیاب آپریشن انجام دیا۔