آپریشن سندور کی کامیابی پر بھینسہ میں ترنگا ریالی

   

بھینسہ۔ 20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آپریشن سندور کی کامیابی پر بھینسہ میں ترنگا ریالی کا انعقاد شہر کی لکشمی وینکٹیشورا مندر میں پوجا کے ذریعہ عمل میں لایا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سیاست ، ذات و مذہب سے قطع نظر بشمول بی جے پی ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل نے شرکت کی جس میں بھارتی فوجیوں اور تینوں افواج کی بہادری و فتح پر بطور جشن ترنگا ریالی نکالی گئی ترنگا ریالی کے دوران مرکزی سڑک کو ترنگوں سے جگمگا دیا گیا کیونکہ تمام نے ہاتھوں قومی پرچم تھامے ریالی میں شریک تھے اس ریالی میں فوجیوں اور مدر انڈیا و دیگر کے لباس میں ملبوس معصوم بچوں نے جھانکیاں پیش کی جو پرکشش نظر آرہے تھے شہر کے کئی مشہور شخصیات نے اسٹیج پر حب الوطنی کے گیت گائے جبکہ ایم ایل اے پوار راماراؤ پٹیل نے کہا کہ آپریشن سندور دنیا کے سامنے ہندوستان کی فوجی طاقت کا مظاہرہ ہے۔ اس ترنگا ریالی میں ڈاکٹرس جن میں ناگیش ، متیم ریڈی ، مہیپال ، راما کرشنا گوڈ کے علاوہ وکلاء، تاجروں ، ریٹائرڈ ملازمین ، ریٹائرڈ فوجیوں، نوجوانوں ، خواتین ، معصوم بچوں ، سابقہ عوامی نمائندوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین جن میں راجیش بابو سابقہ اے ایم سی چیرمین ، ٹی رامو ، ملیش ، ٹی لنگورام ، ٹی سائیناتھ ایڈوکیٹ و دیگر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریالی کا آغاز شہر کے میونسپل آفس کے روبروز واقع سونا چاندی مارکیٹ میں موجود لکشمی وینکٹیشورا مندر سے کوبیر چوراستہ ، مولانا آذاد چوک ، ٹیپوسلطان چوک سے ہوتے ہوئے شہر کے بس اسٹانڈ کے روبرو واقع امبیڈکر مجسمہ احاطہ میں اختتام پذیر ہوئی جہاں امبیڈکر مجسمہ پر پھول مالا چڑھائی گئی۔