آپریشن سندور کے وقت مجھ سے بنکر میں چھپنے کیلئے کہا گیا تھا:آصف علی زرداری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 28 دسمبر (یواین آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ’آپریشن سندور‘ کے دوران ہندوستانی فوجی کارروائی سے پاکستان کی اعلیٰ قیادت میں مچنے والی کھلبلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران انہیں بنکر میں پناہ لینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔زرداری نے ہفتہ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فوجی سکریٹری نے انہیں اطلاع دی کہ جنگ شروع ہو چکی ہے اور سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں بنکر میں جانا چاہیے ۔ زرداری نے کہا کہ انہوں نے چار دن پہلے ہی اس خدشے کا اظہار کردیا تھا کہ جنگ ہو سکتی ہے ۔ جب مجھ سے بنکر میں چلنے کو کہا تو میں نے جواب دیا کہ اگر شہادت لکھی ہے تو یہیں آئے گی۔ رہنما بنکروں میں نہیں مرتے ، وہ میدانِ جنگ میں مرتے ہیں۔