آپریشن سندور 2.0 کسی بھی وقت شروع ہوسکتا ہے

   

Ferty9 Clinic

چین کی سرحد پر آرمی چیف کا بیان‘فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی
پتھورا گڑھ۔19؍اکتوبر( ایجنسیز ) انڈین آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کیلئے پتھورا گڑھ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور 1.0 مکمل ہوا ہے، آپریشن سندور کو روکا نہیں گیا۔ آپریشن جاری ہے اور اپنے مقصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن سندور 2.0 کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور فوج اس کی تیاری کر رہی ہے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر جمعہ کو پتھورا گڑھ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں دیوالی کی مبارکباد دینے آئے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج ہمیشہ ملک کی تعمیر میں سب سے آگے رہی ہے۔ فوج کا پہلا قدم قوم کی تعمیر میں ہونا چاہیے۔ فوج کو قوم کی تعمیر کا پہلا ستون بننے کی ضرورت ہے۔ فوج میں جلد ہی ناردرن کمانڈ اور رودرا بریگیڈ کی تشکیل کی جارہی ہے۔ اتوار کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہند۔ چین سرحد پر واقع جیولنگ کانگ (اڈی کیلاش) پہنچے جہاں سرحد پر تعینات فوجیوں سے ملاقات ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی مبارکباد دی۔
اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔